فٹنس سے مطمئن ہوں‘ ورلڈ کپ کا ہر میچ آخری سمجھ رہے ہیں: محمد عرفان

فٹنس سے مطمئن ہوں‘ ورلڈ کپ کا ہر میچ آخری سمجھ رہے ہیں: محمد عرفان

ایڈیلیڈ (سپورٹس رپورٹر) درازقد قومی فاسٹ باولرمحمد عرفان کا کہنا ہے کہ میگاایونٹ میں ہرمیچ کو آخری میچ سمجھ کر کھیل رہے ہیں، قومی ٹیم اگلے میچزمیں مزید بہترکارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہے،حالیہ ورلڈکپ میں پاکستان باولنگ لائن کو لیڈ کرنے والے فاسٹ باولرمحمدعرفان اپنی فٹنس سے کافی مطمئن ہیں اور بھرپور ٹریننگ میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہاکہ مجھ سمیت تمام کھلاڑیوں کی کوشش ہے کہ سوفیصد کارکردگی کا مظاہرہ کیا جائے اور ٹیم کامیابی حاصل کرے۔ شروعات میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کنڈیشنزمیں مشکلات درپیش آئیں، اب وکٹوں کا اندازہ ہوگیا ہے اورباولنگ بھی اچھی ہورہی ہے۔ ٹیم ردھم میں ہے لیکن آئرلینڈ کو ہلکا لینا مہنگا پڑ سکتا ہے۔