سری لنکن بلے باز دنیش چندیمل ورلڈ کپ سے باہر

ایڈیلیڈ(سپورٹس رپورٹر)سری لنکا کے مڈل آرڈر بلے باز دنیش چندیمل زخمی ہونے کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ کوسال پریرا کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران ہیمسٹرگ انجری کا شکار ہونے والے دنیش چندی مل تاحال مکمل طور پر فٹ نہیں ہو سکے ہیں جس کے باعث انہیں سری لنکن سکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ بلے باز کوسال پریرا کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جس کی آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے بھی منظوری دے دی ہے۔