جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز، قومی خواتین کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات چلی گئی

 لاہور(نمائندہ سپورٹس) قومی خواتین کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے متحدہ عرب امارات چلی گئی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کی یو اے ای میں ہونے والی سیریز کی تیاریوں کیلئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم ہوگیا۔پاکستان ٹیم سائوتھ افریقہ کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کھیلے گی۔سیریز تیرہ، پندرہ اور سترہ مارچ کو تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔