ایسوسی ایٹ ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی جائے : شاہد انور

لاہور (نمائندہ سپورٹس) ایسوسی ایٹ ٹیموں کی حوصلہ افزائی اور مستقبل میں زیادہ مواقع دینے کی ضرورت ہے۔ انٹر نیشنل کرکٹر کوچ شاہد انور نے کہا کہ آئرلینڈ کی ٹیم نے سب سے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیابی حاصل کر کے اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے بھی اچھا کھیل پیش کیا ہے۔ سکاٹ لینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف بھی حیران کن کھیل کا مظاہرہ کیا۔