ماڈل ٹاؤن فٹ بال اکیڈمی کے زیراہتمام جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول

ماڈل ٹاؤن فٹ بال اکیڈمی کے زیراہتمام جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ماڈل ٹائون فٹبال اکیڈمی کے زیراہتمام جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا،ایم ٹی ایف اے گرائونڈ میں چار روزہ ایونٹ کے آخری روز تمام ایج گروپس کے بچوں کے مابین فائنل مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔اے گروپ میں ٹائیگرز، اے سی گروپ میں ایگلز، بے اے گروپ میں  ہاکس، بی بی گروپ میں ایگلز، سی اے گروپ میں رونالڈو اور ای ون گروپ میں زیڈان کی ٹیمیں فائنل جیتنے میں کامیاب ہوئیں، گرلز مقابلوں میں فاطمہ نقوی کو ٹورنامنٹ کی بہترین گول کیپر اور زاریہ کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ محمد سلمان کو بہترین مرد کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔خواتین کے رسہ کشی کے مقابلے میں سعدیہ آصف کی ٹیم نے مد مقابل ٹیم کو شکست دیکر پہلی پوزیشن اپنے نام کی ،مردوں کے رسہ کشی مقابلہ میں ڈاکٹرعمرکی ٹیم فاتح رہی، بچوں کے والدین کے مابین فٹبال میچ میں کینٹ الیون نے ڈیفنس الیون کو شکست دی، جبکہ میوزیکل چیئر کا مقابلہ میں دیبا خان نے پہلی اورکرن کی دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پی ٹی آئی لاہور کے صدر عبدالعلیم خان سمیت والدین کی کثیر تعداد نے ایونٹ میں شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر بچوں کے والدین نے بچوں میں انعامات تقسیم کیئے جبکہ جاپان سے آئے ہوئے وفد نے بھی دورہ کیا اور بچوں کی ٹریننگ کے نظام کو سراہا۔