عمراکمل کیخلاف اخراج مقدمہ کیلئے درخواست کی سماعت آج ہو گی

عمراکمل کیخلاف اخراج مقدمہ کیلئے  درخواست کی سماعت آج ہو گی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاؤن کچہری امتیاز احمد کی عدالت میں کرکٹرعمراکمل کیخلاف درج مقدمہ ختم کرنے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔ وارڈن ذیشان اور عمراکمل کے درمیان صلح ہو گئی لہٰذا عمر اکمل کیخلاف وارڈن پر تشدد کا مقدمہ ختم کیا جائے۔فاضل عدالت درخواست پر آج 11 مارچ کو سماعت کرے گی۔