ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کا نائب صدر منتخب ہونے پر خادم شاہ کو مبارکباد

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن  نے ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کا نائب صدر منتخب ہونے پرسید خادم علی شاہ کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے اسے ملک کے لئے ایک اعزاز قرار دیا۔ سید خادم علی شاہ 5 مارچ کو ڈھاکہ میں سائوتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کے  2014-2018  کے لئے دوبارہ نائب صدر منتخب ہوئے۔   صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن مخدوم سید فیصل صالح حیات نے  مبارکباد دی۔ پیغام میں امید ظاہر کی کہ سید خادم علی شاہ آئندہ بھی خطے میں فٹبال کے فروغ کے لئے موثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔