حمزہ اکبر کو شکست‘ نیشنل سنوکر چیمپئن شپ محمد آصف ٹوبہ نے جیت لی

حمزہ اکبر کو شکست‘ نیشنل سنوکر چیمپئن شپ محمد آصف ٹوبہ نے جیت لی

کراچی (سپورٹس رپورٹر) ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھنے والے محمد آصف ٹوبہ نے دفاعی چیمپئن پنجاب کے حمزہ اکبر کو دوگیم کے خسارے میں جانے کے بعد باوجود شاندار انداز میں کم بیک کرتے ہوئے کے8-4 فریم سے کامیابی حاصل کرکے39 ویں  نیشنل سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل پہلی مرتبہ اپنے نام کیا۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کراچی جمخانہ میں جاری نیشنل سنوکر چیمپئن شپ میں پیرکے روز بیسٹ آف 15 فریم پر مشتمل فائنل میں دفاعی چیمپئن پنجاب کے حمزہ اکبر اور پہلی مرتبہ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے والے محمد آصف ٹوبہ کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ دونوں کیوئسٹ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ حمزہ اکبر نے پہلا فریم 73-38 سے جیت کر 1-0 کی برتری حاصل کی۔ دوسرے فریم میں محمد آصف نے59-49 کے سکور سے فریم جیت کر مقابلہ1-1  سے برابر کر دیا۔ تیسرے فریم میں حمزہ اکبر نے 103-08کے سکور سے مقابلہ جیت کر2-1 کی سبقت حاصل کی۔ ایک مرتبہ پھر آصف ٹوبہ نے چوتھا فریم 80-49 سے جیت کرمقابلہ سے2-2 سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد حمزہ اکبر نے مسلسل دو فریم پانچویں اور چھٹے فریم میں59-32 اور 58-23 سے جیت کر4-2 کی برتری حاصل کی۔ اس کے بعد دفاعی چیمپئن حمزہ اکبرکی غلطیوں کا محمد آصف نے بھرپور فائدہ اٹھاکر مسلسل چار فریم جیت کر فائنل میں واپس آئے اور6-4 فریم کی سبقت حاصل کرلی۔ اس کے بعد حمزہ اکبر صرف ایک گیارہویں فریم 62-44کو جیتنے میں کامیاب ہو سکے۔ محمد آصف نے مسلسل دو مزید فریم 76-07,58-15جیت کر پہلی مرتبہ قومی چیمپئن بن گئے۔ فائنل کے اختتام پر مہمان خصوصی کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدرعالمگیر شیخ، سپانسر ایم ڈی جوبلی انشورنس طاہر احمد کے ہمراہ فاتح کیوئسٹ محمد آصف ٹوبہ کو وننگ ٹرافی کے ساتھ 80 ہزار روپے اور رنراپ حمزہ اکبر کو ٹرافی کے ہمراہ 50 ہزار روپے کی انعامی رقم دی گئی۔ سب سے زیادہ بڑا 128 اسکور بنانے پر محمد سجاد کو 10 ہزار روپے کی انعامی رقم دی گئی۔ مجموعی طور پر 2 لاکھ 52 ہزار روپے کی انعامی رقم تقسیم کی گئی۔