ایشین سٹائل قومی کبڈی چیمپئن شپ آرمی نے جیت لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) 12 ویں قومی ایشین سٹائل کبڈی چپمیئن شپ 2014ء کا ٹائٹل پاکستان آرمی کی ٹیم نے جیت لیا۔ واہ کینٹ میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کا فائنل آرمی اور نیوی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں آرمی نے 2 کے مقابلے 11 پوائنٹس سے کامیابی اپنے نام کی۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل احسان محمود تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔