اختر رسول روبصحت، ہسپتال سے گھر منتقل

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اولمپئن اختر رسول ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے۔ صدر پی ایچ ایف گذشتہ 12 روز سے لاہور کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں سابق اولمپئنز کی بڑی تعداد نے ان کی عیادت کی۔ ڈاکٹروں نے انہیں ابھی چند روز مزید گھر میں آرام کرنے کا مشورہ دیا۔