ڈونیڈن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کو فتح کے لئے 264 رنز‘ جنوبی افریقہ کو 8 وکٹیں درکار

ڈونیڈن (اے پی پی) ڈونیڈن ٹیسٹ کے چوتھے روز جنوبی افریقہ نے 435 رنز 5 کھلاڑی آﺅٹ پر اننگز ڈیکلیئر کرکے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 401 رنز کا ہدف دے دیا، جیک روڈلف نے ناقابل شکست105 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ نے کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنا لئے اور اسے جیت کے لئے مزید 264 رنز درکار ہیں، برینڈن میک کلم 58 اور روس ٹیلر 48 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں۔ جبکہ جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 8 وکٹیں درکار ہیں۔