پہلا ٹی 20: بھارت نے پاکستان بلائنڈ ٹیم کو 53رنز سے ہرا دیا

لاہور (اے پی پی)پاکستان اور بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین چنائی میں ہونے والے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بھارت کی ٹیم نے 53رنز سے جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 200رنز بنائے ،۔پاکستان کی ٹیم 19ویں اوور میں 147رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی ۔