پاکستان میںانٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں75فیصد کامیابی ہو گئی: ذکاءاشرف

بہاولپور (نامہ نگار، آئی اےن پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چےئرمےن محمد ذکاءاشرف نے کہا ہے کہ پاکستان مےں انٹرنےشنل کرکٹ کی بحالی 75فےصد کامےابی ہو چکی ہے۔ مےرٹ پر کوچز کی خدمات حاصل کی جارہی ہےں۔ سری لنکا کرکٹ ٹےم پر حملہ کے بعد دُنےانے پاکستان سے منہ موڑ لےاتھا۔پاکستان مےں انٹرنےشنل کرکٹ کی بحالی کےلئے آئی سی سی سمےت وزارت داخلہ ،حکومت پنجاب،حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے شکر گذار ہےں۔ بنگلہ دیش کرکٹ کا سکیورٹی وفد مطمئن ہو کر واپس گیا ہے۔ ملک بھر مےں\\\" ٹےلنٹ ہنٹ\\\" کےمپ لگائے جائےں گے۔ صدر نے بہاولپور مےں کرکٹ رےجن کے قےام کی منظوری دےدی ہے۔ بلائنڈ کرکٹ ٹےم نے دُنےا بھر مےں پاکستان کا نام روشن کےا۔ وہ ہفتہ کو ےہاں ڈرنگ سٹےڈےم بہاولپور مےں مےڈےا سے گفتگو کر رہے تھے۔