ننکانہ صاحب میں دنگل آج ہو گا

ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) ننکانہ صاحب سکھ مذہبی تہوار کی خوشی میں دنگل کا انعقادآج دوپہر ساڑھے تین بجے ہاکی سٹیڈیم میں کیا جائے گا جس میں اکھاڑہ حسینی بار کے مشہور پہلوانوں سمیت دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے پہلوان کشتی کے مقابلہ جات میں حصہ لیں گے۔