جاوید میانداد کی والدہ کا انتقال ‘شہباز شریف‘ ذکاءاشرف‘ عمران خان و دیگر کا اظہار افسوس

کراچی(خبر نگار) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کرکٹر جاوید میانداد کی والدہ انتقال کر گئیں۔ ان کو سخی حسن قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں پی سی بی کے چیف سلیکٹر اقبال قاسم، سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین ، سابق کپتان معین خان، ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال، کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سراج الاسلام بخاری ، سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد خان سمیت سیاسی وسماجی رہنماﺅں نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،متحدہ کے قائد الطاف حسین‘ عمران خان، چیئرمین پی سی بی، ذکا اشرف سمیت کرکٹ بورڈ حکام اور دیگر رہنماﺅں نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔