ایشیا کپ میں کامیابی کیلئے غیرمعمولی کرکٹ کھیلنا ہوگی : مصباح الحق

میرپور (این این آئی) پاکستانی کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ایونٹ میں کامیابی کےلئے قومی ٹیم کو غیر معمولی کرکٹ کھیلنا ہوگی ۔میرپور، بنگلا دیش میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہاکہ بھارت اور سری لنکا ٹف کرکٹ کھیل کر آرہے ہیں، انہیں شکست دینے کےلئے غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہوگی. انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو کنڈیشنز کا فائدہ ضرور ہوگا لیکن بنگلا دیش سمیت کسی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے. مصباح الحق نے کہا کہ کھلاڑی نئے کوچز سے سیکھنے کی کوشش کررہے ہیں، امید ہے کہ آگے چل کر ٹیم اور کوچز کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔