ایشیا کپ آج شروع ہو گا‘ افتتاحی میچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش مدمقابل ہوں گے

ڈھاکہ (آئی اےن پی) پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 11 واں ایشیا ءکپ(آج) اتوار سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں شروع ہوگا، افتتاحی میچ میں پاکستان اورمیزبان بنگلہ دیش مدمقابل ہونگے ۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز شیر بنگال نیشنل سٹیڈیم میرپور میں کھیلے جائیں گے۔ اےونٹ کے تمام میچز مصنوعی روشنیوں میں ۔ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 20لاکھ ڈالرز ہے ٹائٹل کی کھیلے جائیں گے اور پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم تین میچ کھیلے گی اور دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔فائنل 22 مارچ کو ہوگافاتح ٹیم کو 6لاکھ ڈالرز جبکہ رنز اپ کو 3لاکھ ڈالر ملیں گے۔ ہر میچ کی فاتح ٹیم کو ایک لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا۔ بھارت 5‘ سری لنکا 4 اور پاکستان ایک مرتبہ ایشیاءکپ جیت چکا ہے۔ پاکستان نے 2000ءمیں معین خان کی قیادت میں ہونے والا ایشیاءکپ جیتا تھا۔