پالے کیلی ٹیسٹ: ناقص فیلڈنگ‘ قومی کرکٹ ٹیم پر شکست کے سائے منڈلانے لگے

پالے کیلی ٹیسٹ: ناقص فیلڈنگ‘ قومی کرکٹ ٹیم پر شکست کے سائے منڈلانے لگے

پالے کیلی (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں) پالے کیلے ٹیسٹ میں سری لنکن ٹیم 337 رنز بنانے میںکامیاب ‘ پاکستان نے دوسری اننگز میں 1 وکٹ پر 27 رنز بنا لئے۔ تیسرے روز سری لنکا نے 44 رنز 3 کھلاڑی آﺅٹ پر پہلی اننگز دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم337 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی اور 111 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ چوتھی وکٹ کی شراکت میں سمارا ویرا اور پرانا ویتانا نے 143 رنز کا اضافہ کیا۔ 187 کے مجموعی سکور پر تھیلان سمارا ویرا 73 رنز بنا کر سعید اجمل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ 200 کے سکور پر اینجلو میتھیوز 9 رنز بنا کر جنید خان کا شکار بن گئے۔ 320 کے پرنوان کلا سیکرا33 رنزبنا کر جنید خان کا چوتھا شکار بنے۔ 337 کے سکورپر رنگنا ہیراتھ 2 رنز بنا کر سعید اجمل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ 337 کے ہی سکور تھیشارا پریر75 رنز بنا کر جنید خان کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ دلہارا فرنینڈو بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آﺅٹ رہے جنید خان نے 5 اور سعید اجمل نے 3 ‘ عمر گل اور محمد سمیع نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 27 رنز بنا لئے ۔ پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لئے مزید 84 رنز درکار ہیں ۔ 16 کے مجموعی سکو رپر توفیق عمر 4 رنز بنا کر نوان کلا سیکرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ محمد حفیظ 8 اور اظہر علی 6 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔قومی ٹیم نے ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کیچ ڈراپ کئے۔