پینٹنگولر کرکٹ ٹورنامنٹ : پنجاب کو شکست، بلوچستان وارئیرز فائنل میں پہنچ گئی

پینٹنگولر کرکٹ ٹورنامنٹ : پنجاب کو شکست، بلوچستان وارئیرز فائنل میں پہنچ گئی

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پینٹنگولر کرکٹ ٹورنامنٹ میں بلوچستان وارئیرز نے پنجاب بادشاہز کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فانئل میں جگہ پکی کر لی۔ پنجاب بادشاہز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے۔ ناصر جمشید نے 158 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ علی وقاص 86، عمر اکمل 8، شاہد یوسف 36 رنز بنا سکے۔ ضیاء الحق، راحت علی، ذوالفقار بابر، کاشف بھٹی اور اظہر علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بلوچستان وارئیرز نے ہدف 9 وکٹوں پر 41 اوورز میں پورا کر لیا۔ کپتان اظہر علی 71، بسم اللہ خان 30، صہیب مقصود نے 86 گیندوں پر 4 چھکوں، 15 چوکوں کی مدد سے 125 رنز بنائے۔ عثمان صلاح الدین 31 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ محمد طلحہ، رضا حسن اور وہاب ریاض نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ صہیب مقصود کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ٹورنا منٹ کافائنل بلوچستان وارئیرز اور خیبر پی کے فائٹرز کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔