پائنیر کرکٹ کلب ‘ سالانہ تقریب تقسیم انعامات

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پائنیر کرکٹ کلب کی 68ویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات 2014ء مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ کلب کے صدر سابق انٹرنیشنل امپائر رب نواز نے صدارت کی۔ سیکرٹری سہیل جاوید بٹ نے سالانہ رپورٹ پیش کی‘عامر کیبل کرکٹ ٹورنامنٹ، نارتھ زون T20 چیمپئن شپ سمیت دوستانہ کل 45 میچ کھیلے جس میں سے 28ہارے، 15 جیتے، 2 بارش کی وجہ سے ڈرا ہو گئے۔ بہترین بیٹسمین ندیم جاوید بٹ قرار پائے جنہوں نے 41 میچوں میں 1790 رنز بنائے ۔ بہترین کپتان کا ایوارڈ ندیم جاوید بٹ کو دیا گیا۔ بہترین آل راؤنڈرخواجہ عابد ‘بہترین باؤلر محمد ظہیر، بہترین وکٹ کیپر عدنان ریاض، بہترین فیلڈر واصف اسماعیل قرار پائے، مہمان خصوصی کلب کے پیٹرن ڈاکٹر اے اے رمضیٰ نے سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کئے اور کلب کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔