ٹرائینگولر سیریز : آئرلینڈ نے افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

دبئی (سپورٹس ڈیسک) آئرلینڈ نے ٹرائینگولر کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں افغانستان کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔ افغانستان کی ٹیم 44.2 اوورز میں 180 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جاوید احمدی نے 81 رنز بنائے۔ ڈاکریل نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔آئرلینڈ نے ہدف 43.2 اوورز میں 7 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ جوائس نے 51 رنز بنائے۔ جاوید احمدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔