نیشنل ہاکی چیمپئن شپ: پی آئی اے، واپڈا کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

نیشنل ہاکی چیمپئن شپ: پی آئی اے، واپڈا کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

لاہور+سیالکوٹ(نمائندہ سپورٹس+نامہ نگار) پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن اور واپڈاکی ٹیمیں61ویں نیشنل ہاکی چیمپئن کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ پہلے سیمی فائنل میں پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن نے نیشنل بنک آف پاکستان کو چھ کے مقابلہ میں سات گول سے ہرا دیا۔ مقررہ وقت پر میچ دو دو گول سے برابر رہا۔ پنلٹی شوٹ آؤٹس میں پی آئی اے نے پانچ گول کئے جبکہ نیشنل بنک چار گول کر سکی۔ دوسرا سیمی فائنل پاکستان آرمی اور واپڈا کے درمیان ہواجو واپڈا نے 2-1سے جیت لیا۔ آرمی کی طرف سے ایم رضوان نے پانچوں منٹ میں گول کیا جبکہ واپڈا نے ایم علیم، عمیر بٹ نے 15ویں اور 54ویں منٹ میں پنلٹی کارنرز پر گول کئے‘ 67ویں منٹ میں محمد اعجاز نے گول کرکے ٹیم کو 3-1سے فتح دلائی۔ نیشنل بنک لاہور کے ریجنل ہیڈ(سنٹرل)شاہد ڈار، ریجنل ہیڈ سیالکوٹ مرزا حسیب، شہناز شیخ، چیئرمین ڈرائی پورٹ ٹرسٹ خاور انور خواجہ، آصف باجوہ نے بھی میچ دیکھا۔