قومی جونیئرانڈر21-سنوکر چیمپئن شپ محمد فہیم نے جیت لی

قومی جونیئرانڈر21-سنوکر چیمپئن شپ محمد فہیم نے جیت لی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان بلیرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جوبلی انشورنس 7ویں قومی جونیئر )انڈر (21-سنوکر چیمپئن شپ پنجاب کے محمد فہیم (ساہیوال) نے پنجاب ہی کے عبدالرحیم (راولپنڈی) کو چار کے مقابلے کے بعد چھ فریمز سے ہرا کر جیت لی۔انہوںنے ونر ٹرافی اور50ہزار روپے کا کیش ایوارڈ جیت لیا۔ فائنل کی خاص بات عبدالرحیم کی تیسر ے فریم میں 108کی بریک تھی جو چیمپئن شپ کی سب سے بڑی بریک تھی ‘ بریک پر انہیں 5ہزار روپے اور ہائسٹ بریک کی ٹرافی بھی ملی۔ فائنل کا سکور یہ رہا۔ (67-59،15-72،07-108،70-16، 25-67،67-46، 51-73،74-32، 78-36اور 78-27)۔ مہمان خصوصی جوبلی انشورنس کے ایم ڈی طاہر احمدنے انعامات تقسیم کئے۔پی بی ایس اے کے صدرعاملگیر شیخ، نائب صدر جاوید کریم، موون پک ہوٹل کراچی کے جی ایم مرزا منصور، پی بی ایس اے کے ، انٹرنیشل ایمپائر شبیر دارووالا اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نوید کپاڈیہ سمیت کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔