فیفا رینکنگ: پاکستان کا 188 واں نمبر ورلڈ چیمپئن‘جرمنی سر فہرست

لاہور(نمائندہ سپورٹس)فیڈریشن آف انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشنز یعنی فیفا نے فٹ بال ٹیموں کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ورلڈ چیمپیئن جرمنی بدستور پہلے نمبر پر ہے جبکہ ارجنٹائن کا دوسرے اور کولمبیا تیسرے نمبر پر ہے۔رینکنگ میں بھارت 171 اور پاکستان 188 نمبر پر ہے۔2015 کی پہلی درجہ بندی میں جرمنی 1725 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ بھارت کو 79 پوائنٹس ملے ہیں جبکہ پاکستان کو صرف 45 پوائنٹس ملے ہیں۔رینکنگ کیمطابق بیلجیئم چوتھی، نیدر لینڈز پانچویں، برازیل چھٹی، پرتگال ساتویں، فرانس آٹھویں، سپین نویں اور یوراگوئے دسویں پوزیشن پر ہے۔درجہ بندی میں ایران 51 ویں، چین 96ویں، مالدیپ 131ویں، افغانستان 142 ویں، بنگلہ دیش 165ویں، ہندوستان 171ویں، سری لنکا 172ویں اور نیپال 186 ویں نمبر ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے 45 پوائنٹس حاصل کرکے 188 ویں پوزیشن پر ہے۔درجہ بندی میں سب سے آخری ملک جنوبی ایشیا سے بھوٹان ہے جس کے صفر پوئنٹس ہیں اور وہ 209 ویں پوزیشن پر ہے۔