فیصل اقبال کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رپورٹ پی سی بی کو جمع کرا دی گئی

لاہور(نمائندہ سپورٹس) ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال کے رویے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کو جمع کروا دی گئی۔ سندھ نائٹس کی طرف بھیجی جانے والی رپورٹ میں فیصل اقبال کے رویے اور انکے گرؤنڈ چھوڑ کر چلے جانے کے عمل کو تفصیلی طور پر بیان کیا گیا ہے۔