آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سڈنی ٹیسٹ ڈرا‘سیریز کینگروز نے جیت لی

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سڈنی ٹیسٹ ڈرا‘سیریز کینگروز نے جیت لی

سڈنی(سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا اورآخری ٹیسٹ ہارجیت کے فیصلے کے بغیرختم ہوگیا،، میزبان ٹیم نے چارمیچز کی سیریز دوصفرسے جیت لی۔ آخری روزآسٹریلیا نے دوسری اننگز251 رنز چھ کھلاڑی آوٹ پر ڈکلیئرکی اور بھارت کو جیت کیلئے349 رنزکا ہدف دیا،ہدف کے تعاقب میں بھارتی ابتدائی بلے بازوں نے کینگروز کو بیک فٹ پر دھکیل دیا،مرلی وجے اور ویرات کوہلی کے آوٹ ہونے کے بعد مہمان ٹیم ہمت ہار گئی، اور میچ کو ڈراء کرنے میں کامیاب رہی،وجے اسی رنز کے ساتھ نمایاں رہے،، کھیل کے اختتام پر بھارت نے سات وکٹوں پر دوسوباون رنز بنائے،آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔