آل راؤنڈر حارث سہیل کی تقریب ولیمہ، ہیڈکوچ وقار یونس و دیگر کی شرکت

آل راؤنڈر حارث سہیل کی تقریب ولیمہ، ہیڈکوچ وقار یونس و دیگر کی شرکت

سیالکوٹ(نامہ نگار) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حارث سہیل سونی کی دعوت کی تقریب ولیمہ ڈسکہ روڈ پر سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے لان میں ہوئی۔ دعوت ولیمہ میں قومی ٹیم کے ہیڈکوچ ‘سابق کپتان وقار یونس اور انکی اہلیہ ، پاکستان تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری عمر ڈار، رفیع سونی، یونس سونی، پرویز اقبال سونی، آصف سونی، سہیل خالد کپور، عدنان سرور کپور، آفتاب ناگرہ، اعجاز سونی، اقبال سونی، ڈی ایس پی سٹی مقصود لون، عتیق سونی، عقیل سونی، شیخ ثروت کپور کے علاوہ دولہا اور دلہن کے عزیز و اقارب، عمائدین شہر اور کثیر تعداد میں صنعتکاروں نے شرکت کی۔