شکیب الحسن بنگلہ دیش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر‘محمود اللہ نائب ہو نگے
ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا ۔ ان کو مشفیق الرحیم کی جگہ ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ محمود اللہ کو تمیم اقبال کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے ۔مشفیق الرحیم کو 2011ءمیں شکیب الحسن کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا ۔ بنگلہ دیش تاحال نئے کو چ کی تعیناتی نہیں کرسکا ہے ۔سری لنکا ٹیم نے آئندہ ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرنا ہے جس میں دو ٹیسٹ میچ بھی کھیلے جائیں گے ۔بورڈ کے صدر ناظم الحسن نے بتایا کہ کپتان کو تبدیل کرنے کی وجہ نہیں بتا سکتے ۔ مشفیق الرحیم اب اپنی بیٹنگ پر فوکس کریں گے ۔