پنجاب پولیس انٹر رینج چیمپئن شپ میں لاہور پولیس کی 5 گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن

پنجاب پولیس انٹر رینج چیمپئن شپ میں لاہور پولیس کی 5 گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن

لاہور(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس لائن سرگودھا میں ہونے والی  پنجاب پولیس انٹر  رینج چیمپئن شپ 2013ء میں لاہور پولیس نے 100‘ 200‘ 400 اور 800 میٹر کی دوڑ کے مقابلوں اور گولہ پھینکنے  کے مقابلوں میں پانچ گولڈ میڈل حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ فیصل آباد نے دوسری اور سرگودھا  رینج پولیس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔