پریذیڈنٹ ون ڈے کپ: کے آر ایل‘ سٹیٹ بنک‘ یو بی ایل ‘ پورٹ قاسم‘ سوئی گیس کی ٹیمیں کامیاب

پریذیڈنٹ ون ڈے کپ: کے آر ایل‘ سٹیٹ بنک‘ یو بی ایل ‘ پورٹ قاسم‘ سوئی گیس کی ٹیمیں کامیاب

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کا پانچواں مرحلہ مکمل ہو گیا ۔ کے آر ایل، سٹیٹ بنک، یو بی ایل، پورٹ قاسم، سوئی ناردرن گیس پائپ لائن نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ کے آر ایل   نے پی آئی اے کو 66 رنز سے مات دی۔ سٹیٹ بنک نے واپڈا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12 رنز سے ہرا دیا۔ یو بی ایل نے نیشنل بنک کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔  پورٹ قاسم کی ٹیم نے زرعی ترقیاتی بنک کو 35 رنز سے ہرایا۔ پورٹ قاسم نے 9 وکٹوں پر 277 رنز بنائے ۔ زرعی ترقیاتی بنک کی ٹیم 242 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ سوئی گیس کی ٹیم نے پی ٹی وی ٹیم کو چار وکٹوں سے ہرایا۔ پی ٹی وی ٹیم نے 180 رنز بنائے۔ سوئی گیس کی ٹیم نے ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔