قومی ون ڈے ٹورنامنٹ: لاہور راوی‘ لاہور شالیمار کی کامیابی

قومی ون ڈے ٹورنامنٹ: لاہور راوی‘ لاہور  شالیمار کی  کامیابی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویںمرحلہ میں لاہور کی دونوں ٹیموں لاہور راوی اور لاہور لائنز کی ٹیموں نے میچز جیت لئے ہیں۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں  لارہو لائنز نے آٹھ وکٹوں پر 260 رنز بنائے۔ ارسلان باجوہ 94 کے ساتھ نمایاں رہے۔ کوئٹہ ہی کے محب اللہ نے پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ کوئٹہ بیئرز کی ٹیم 171  رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ ایل سی سی اے گرائونڈ لاہور میں لاہور ایگلز 317 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ اخلاق بٹ 109‘ ذیشان علی 93 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ راولپنڈی ریمز کی پوری ٹیم میچ کی آخری گیند پر 316 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ پشاور میں کراچی زیبراز  نے پشاور پینتھرز کو دو وکٹوں سے شکست دی۔ ایبٹ آباد میں بہاولپور سٹیگز کی ٹیم نے ایبٹ آباد فالکنز کو چار وکٹوں سے ہرایا۔ کراچی میں کراچی ڈولفنز نے حیدرآباد ہاکس کو پانچ وکٹوں سے زیر کیا۔ فیصل آباد میں اسلام آباد لیپرڈز کی ٹیم نے فیصل آباد ڈولفنز کے خلاف ایک وکٹ سے کامیابی سمیٹی۔