جونیئر ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان بیلجیئم کا میچ برابر‘ قومی ٹیم کوارٹر فائنل مرحلہ سے آئوٹ ہو گئی

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان بیلجیئم کا میچ برابر‘ قومی ٹیم کوارٹر فائنل مرحلہ سے آئوٹ ہو گئی

نیو دہلی (سپورٹس ڈیسک+نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں کھیلے جانے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے آخری میچ میں پاکستانی ٹیم بلجیم کیخلاف برابری پر کھیل سکی۔ پاکستان کو کوارٹرمرحلے میں مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے 2 کے مقابلے میں 7 گول سے کامیابی درکار تھی لیکن میچ دو دو گول سے برابر رہا۔ بلجیم اور جرمنی نے پول اے میں کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پول بی میں آسٹریلیا، فرانس، پول سی میں ہالینڈ، کوریا اور جول ڈی میں ملائشیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کواٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔پاکستان کل کراس میچ کھیلے گا۔   میزبان بھارت  جونیئر ورلڈکپ سے باہر ہو گیا۔ جنوبی کوریا اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ 3-3 گول  سے برابر رہا۔ بھارت کیلئے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کیلئے یہ میچ جیتنا ضروری تھا۔ جنوبی کوریا نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ارت نویں سے 12 ویں پوزیشن کیلئے کھیلے گا۔