کامن ویلتھ گیمز : قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج ایبٹ آباد میں شروع ہوگا

اسلام آباد (اے پی پی) قومی ہاکی ٹیم کی کامن ویلتھ گیمز اور 16ویں ایشین گیمز کی تیاریوں کے لئے 25کھلاڑیوں پر مشتمل تربیتی کیمپ آج سے 11 سے 26 اگست تک آرمی سپورٹس اینڈ فزیکل ٹریننگ سکو ٹو بے کیمپ ایبٹ آباد میں منعقد ہو گا۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں تربیتی کیمپ یکم سے20 ستمبر تک ہالینڈ میں منعقد ہو گا۔ کیمپ میں شریک ہونے والے کھلاڑیوں میں سلمان اکبر (لاہور)، عمران شاہ (ایچ بی ایل)، ذیشان اشرف (این بی پی)، محمد عمران (آرمی)، محمد عرفان (پی آئی اے)، وسیم احمد (واپڈا)، محمد راشد (نیو)، فرید احمد (ایچ بی ایل)، محمد توثیق (این بی پی)، کاشف جاوید (این بی پی)، ریحان بٹ (واپڈا)، شکیل عباسی (ایس ایس جی سی)، عبدالحسیم خان (این بی پی)، شفقت رسول (پی آئی اے)، محمد رضوان (آرمی)، محمد وقاص (واپڈا)، محمد عمر بھٹہ (ایچ بی ایل)، عمران بٹ (پی آئی اے)، محمد خالد بھٹی (ایچ بی ایل)، تصور عباس (پولیس)، عبدالغفار (کسٹمز)، وقاص اکبر (پی آئی اے)، محمد زبیر (پی آئی اے)، شہباز علی (ایچ بی ایل) اور محسن بلال (پورٹ قاسم) شامل ہیں۔