ٹینس کی عالمی رینکنگ : سنگل مقابلوں میں رافیل نڈال سرفہرست

پیرس (اے پی پی) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازہ ترین عالمی رینگنگ کے مطابق مردوں کے سنگلز مقابلوں میں رافیل ندال پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ نووک ڈجکووچ اور راجر فیڈرر بدستور دوسرے اور تیسرے نمبر پر قائم ہیں۔ آسٹریلوی ٹاپ سیڈ لیٹن ہیوٹ 30 ویں نمبر پر ہیں۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین عالمی رینکنگ کے مطابق سپین کے رافیل ندال پہلے ، سربیا کے نوویک ڈجکووچ دوسرے اور سوئس سابق عالمی چیمپئن راجر فیڈرر تیسرے نمبر پر قائم ہیں۔ برطانیہ کے اینڈی مرے چوتھے، سویڈن کے رابن سوڈرلنگ پانچویں، روس کے نیکولس ڈیوڈنکو چھٹے، جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈوچ ساتویں ، ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو آٹھویں ، ہسپانوی فرنینڈو ورڈرسکو نویں، فرانس کے جو ویلفرائیڈ تسونگا دسویں نمبر پر ہیں۔