نیوزی لینڈ نے بھارت کوسری لنکا میں کھیلی جانے والی تین ملکی کرکٹ سیریز کے افتتاحی میچ میں دو سو رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ نے بھارت کوسری لنکا میں کھیلی جانے والی تین ملکی کرکٹ سیریز کے افتتاحی میچ میں دو سو رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

دمبولا کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے  دو سو اٹھاسی رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ روز ٹیلر نے سب سے زیادہ پچانوے رنز بنائے جبکہ سکاٹ سٹائرس نے نواسی رنز کی اننگز کھیلی۔ بھارت کی طرف سے اشیش نہرا نے چار اور پروین کمار نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں کوئی بھی بھارتی بیٹسمین کیوی باؤلرز کا مقابلہ نہ کرسکا اور پوری بھارتی ٹیم تیسویں اوور میں صرف اٹھاسی رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔ صرف دنیش کارتک، وریندر سہواگ اور رویندر جدیجہ ڈبل فگرز میں داخل ہو سکے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل ٹفی نے تین جبکہ کائل ملز اور جیکب اورم نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔  نیوزی لینڈ کے کپتان راس ٹیلر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا،سیریز کا اگلا میچ تیرہ اگست کو سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔