خراب کارکردگی پر شعیب ملک کا سنٹرل کنٹریکٹ ختم ہونے کا امکان

لاہور (نیشن رپورٹ) آل راونڈر شعیب ملک آسٹریلیا اور انگلینڈ کیخلاف بری کارکردگی کی وجہ سے سنٹرل کنٹریکٹ ختم ہونے کا امکان ہے جبکہ خراب پرفارمنس کی وجہ سے وہ ٹیم سے باہر ہو سکتے ہیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق بورڈ کے اعلیٰ حکام شعیب کی کارکردگی سے خوش نہیں اور پی سی بی حکام ان کے سنٹرل کنٹریکٹ پر نظرثانی کر سکتے ہیں کیونکہ وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔ پی سی بی سلیکشن کمیٹی رواں ماہ کے آخر میں چیئرمین سے ملاقات کرکے خراب کارکردگی والے کھلاڑیوں کی لسٹ چیئرمین کو دیں گے تاکہ مستقبل اور 2011ءکے ورلڈکپ کیلئے مضبوط سکواڈ تشکیل دیا جا سکے۔ شعیب ملک کو وزیراعظم کی سفارش پر ٹیم میں جگہ دی گئی تھی تاہم شعیب ٹیم میں سیاست میں ملوث ہونے اور خراب کارکردگی کی وجہ سے سلیکٹرز کا اعتماد کھونا شروع ہو گئے۔