یوتھ اولمپک گیمز، قومی ہاکی ٹیم کے 24 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے یوتھ اولمپک گیمز کی تیاری کے لئے پاکستان ٹیم کے 24 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے جن کے تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ کل 11 جولائی سے جوہر ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا جو 25 اگست تک جاری رہے گا۔ دوسرے مرحلے میں کھلاڑی عید کے بعد 3 اگست کو ٹیم مینجمنٹ کو رپورٹ کرینگے۔ کیمپ کے لئے اعلان کردہ تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آج سہ پہر تک رپورٹ کریں۔