پاکستان کے دورہ سری لنکا کا شیڈول

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان ٹیم 2 اگست کو کولمبو پہنچے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 6 سے 10 اگست تک گال میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 اگست تک کولمبو میں کھیلا جائیگا۔ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 23 اگست کو ہمبنٹوٹا میں دوسرا میچ 27 اگست کو پریماداسا سٹیڈیم کولمبو میں جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 30 اگست کو دمبولا انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔