پاکستان کو انڈر 18، انڈر 14ایشین ٹینس ٹورنامنٹس کی میزبانی مل گئی

پاکستان کو انڈر 18، انڈر 14ایشین  ٹینس ٹورنامنٹس کی میزبانی مل گئی

لاہور (نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کو دو انڈر 18 اور ایشین ٹینس فیڈریشن نے بھی پاکستان کو دو انڈر 14 بوائز ٹورنامنٹس کی میزبانی کی منظوری دے دی ہے۔ تاہم یہ ٹورنامنٹس امن و امان کی خراب صورتحال کی وجہ نیوٹرل وینیو پر ہوں گے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر کلیم امام نے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے صدر کی بیٹی کو خط لکھ کر پاکستان کے لئے بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کی درخواست کی تھی۔