ایم راشد نے ایک منٹ میں 61 بوتلوں کے ڈھکن کھول کر ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کے گینز ورلڈریکارڈ ہولڈر راشد نسیم نے ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے اٹلی کے شہر میلان میں گینز ورلڈ ریکارڈ شو کے دوران ایک منٹ میںسر سے سب سے زیادہ بوتلوں کے ڈھکن کھولنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا، راشد نسیم نے پنجاب یوتھ فیسٹیول 2012ء میں ایک منٹ میں سر سے 40 بوتلوں کے ڈھکن کھولنے کا گینز ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا جبکہ انٹرنیشنل گینز ورلڈ ریکارڈ شو میں ایک منٹ میں سر سے61 بوتلوں کے ڈھکن کھول کر اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالا، راشد نسیم نے یہ ریکارڈ اپنے ساتھیوں مجتبیٰ اور جنید کے ساتھ بنایا۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ راشد نسیم جیسے نوجوان حقیقی معنوں میں پاکستان کا سرمایہ ہیں، راشد نسیم پہلے پاکستانی ہیں جس نے بیرون ملک گینز ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے جس پر پوری قوم اور ملک کو ان پر فخر ہے۔