ایم راشد نے ایک منٹ میں سر سے بوتلوں کے 61 ڈھکن کھول کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم

لاہور (نمائندہ سپورٹس)پاکستان کے گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایم راشد نے ایک منٹ میں سر سے بوتلوں کے 61 ڈھکن کھول کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ اس سے پہلے بھی یہ ریکارڈ اُنہی کے پاس تھا جو انہوں نے لاہور میں ہونیوالے پنجاب یوتھ فیسٹیول کے موقع پر ایک منٹ میں سر سے 40 ڈھکن کھول کر بنایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی کے شہر میلان میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے زیراہتمام ایک ٹیلیویژن سیریز کے لئے صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایم راشد نے ایک منٹ میں سر سے 61 ڈھکن کھول کر اپنے سابقہ ریکارڈ کو بہتر کرتے ہوئے یہ نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔