پاکستان سپر لیگ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی
اسلام آباد کے شین واٹسن ،رومان رئیس اور آندرے رسل خطرناک کھلاڑی ہیں جو لاہور کیلیے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں .لاہور قلندرز آج کرس گیل کو ٹیم میں شامل کرینگے جو کوئٹہ کیخلاف میچ میں شرکت نہیں کر سکے تھے.ادھر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کے انجرڈ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں 'میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا. شارجہ کی وکٹ بیٹنگ فرینڈلی ہے اور شائقین کو دبئی کے مقابلے میں زیادہ چھکے چوکے دیکھنے کو ملیں گے.