کراچی میں موبی لنک گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد

لاہور (پ ر) ساتواں موبی لنک گالف ٹورنامنٹ کراچی گالف کلب، کارساز میں منعقد ہوا جس میں موبی لنک کے صارفین اور اعلیٰ انتظامی عہدیداروں نے بھرپور حصہ لیا۔ موبی لنک کے چیف کمرشل آفیسر بلال منیر شیخ نے ٹورنامنٹ کے فاتح اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ 116 سے زائد شوقیہ گالفرز نے شرکت کی۔ موبی لنک بزنس سروسز کے نائب صدر اظفر  منظور کا کہنا تھا کہ گزشتہ سات برس کے دوران ہمارے صارفین اور گالف کے شائقین نے اس ٹورنامنٹ کو پاکستان کے ایک انتہائی باوقار امیچور ٹورنامنٹ میں تبدیل کردیا ہے۔ فاتحین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس ایونٹ کو کامیاب بنانے پر مہمانوں کے شکر گزار ہیں۔ ساتویں ایڈیشن میں 18 ہول ٹورنامنٹ نے بدستور موبی لنک کسٹمر بیس کے اندر سے شوقیہ گالف کھلاڑیوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ موبی لنک کے زیر اہتمام اس قسم کے ٹورنامنٹس اس ماہ کے آخر میں لاہور اور اسلام آباد میں بھی منعقد کئے جائیں گے۔