کالونی شوگر نے ماسٹر پینٹس پولو کپ جیت لیا

کالونی شوگر نے ماسٹر پینٹس پولو کپ جیت لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ماسٹر پینٹس پولو کپ 2014ء کا ٹائٹل کالونی شوگر ٹیم نے جیت لیا۔ لاہور پولو کلب میں کھیلے جانے والے فائنل میچ کالونی شوگر ٹیم نے ایچ بی ایل/ ماسٹر پینٹس ٹیم کو ساڑھے چار کے مقابلے 8 گول سے شکست دی۔ چار چکر پر مشتمل فائنل میچ میں فاتح ٹیم کی جانب سے وائیل پیریز نے چار، نوید شیخ نے دو نمایاں گول سکور کیے۔ اس سے قبل تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے جانے والے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس نے ماسٹر پینٹس کو ساڑھے تین کے مقابلے میں 8 گول سے مات دیکر تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔