چیئرمین پی سی بی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد آج وطن واپس پہنچیں گے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چودھری ذکاء اشرف سنگا پور میں آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد آج صبح وطن واپس پہنچیں گے۔ چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی اجلاس میں بگ تھری کے خلاف سخت موقف اختیار کیے رکھا تاہم ان کی اتحادی ملک جنوبی افریقہ نے لالچ میں بگ تھری کی حمایت کر دی جبکہ پاکستان اور سری لنکا تمام معاملے میں تنہا رہ گئے۔