قومی سینئر مینز والی بال چمپئن شپ 17سے23مارچ تک کھیلی جائیگی

 لاہور (  سپورٹس رپورٹر)پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام43ویں قومی سینئر مینز والی بال چمپئن شپ 17سے23مارچ تک کھیلی جائے گی جس میں ملک بھر سے 17ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چمپئن شپ کھیلوں سے بے پناہ محبت کرنے والے پی او ایف سپورٹس کنٹرول بورڈ کے   زیر سرپرستی منعقد ہو گی۔