سہیل تنویر کی دعوت ولیمہ، قومی کرکٹرز، دوست احباب کی شرکت

سہیل تنویر کی دعوت ولیمہ، قومی کرکٹرز، دوست احباب کی شرکت

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) راولپنڈی میں قومی کرکٹر سہیل تنویر کی دعوت ولیمہ ہوئی جس میں عزیز و اقارب، قومی کرکٹرز اور دوست احباب نے شرکت کی۔ دلہا دلہن دعوت ولیمہ میں بہت خوبصورت لگ رہے تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کرکٹرز مصباح الحق، احمد شہزاد، عمر اکمل، عمر گل دعوت ولیمہ میں موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سہیل تنویر نے کہا کہ میں اس بات پر خوش ہوں کہ میری پسند کی لائف پارٹنر مل گئی۔ والدہ کی پسند سے مطمئن ہوں۔ امید ہے آنے والی زندگی خوشگوار گزرے گی۔ ان کی اہلیہ کومل خان نے کہا کہ سہیل تنویر سے شادی کرکے بڑا اچھا محسوس کررہی ہوں۔ اللہ کا شکر ہے سہیل بہت اچھے شوہر ہیں۔