بھارت کے خلاف آرم ریسلنگ مقابلوں کیلئے پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب یوتھ فیسٹیول میں پاکستان بھارت کے درمیان انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لینے والی پاکستان کی آرم ریسلنگ کی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ۔کھلاڑیوں کا انتخاب 2 روزہ ٹرائلز کے بعد کیا گیا۔ ٹرائلز کے بعد 12 مردو خواتین کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا جن میں مردوں کی 65 کلو گرام کیٹگری  میں ضمیر سلطان اور حافظ حیدر، 75 کلو گرام میں حماد بٹ اور عثمان بٹ جبکہ 75کلو گرام سے زائد کیٹگری  میں فیصل جٹ اور سیف الرحمن شامل ہیں ۔خواتین کی 60 کلو گرا م  کیٹگری  میں امتا سلیم اور صومیہ خان، 70 کلو گرام میں سعدیہ خلیل اور سحر سلیم ،70 کلو گرام سے زائد  کیٹگری   میں طیبہ خان اور نادیہ ارشاد شامل ہیں۔ ممکنہ کھلاڑیوں کا  14 روزہ تربیتی کیمپ زندہ دلوں کے شہر لاہور میں لگایا جائے گا اور 23 فروری کو حتمی ٹیم کے 3 ،3 مردو خواتین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔