اچھرہ میں مسٹر پاکستان عباس خان کے اعزاز میں عشائیہ

لاہور (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے زیر اہتمام اچھرہ میں مسٹر پاکستان عباس خان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ۔عشائیہ میں پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری ،ایم پی اے میاں اسلم اقبال، بیرسٹر بختیار قصوری و دیگر نے شرکت کی۔ اعجاز احمد چودھری اور میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عباس نے  ٹائٹل جیت کر علاقے کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے جلد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پنے ہاتھوں سے شیلڈ دیں گے۔