قومی ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چمپئن شپ، آرمی، واپڈا فائنل میں پہنچ گئے
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) دوسری قومی ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چمپئن شپ میں دفاعی چمپئن پاکستان آرمی اور پاکستان واپڈ کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئیں ۔کھیلے سیمی فائنل مقابلے میں پہلا سیمی فائنل پاکستان آرمی نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ کو 89-36سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔فاتح ٹیم پاکستان آرمی کی جانب سے تغرب عمار 22،ایم عاطف 22اور راشد خان نے 13جبکہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ کی جانب سے ایم عثمان 24،صفیع اللہ 4اور راجہ ندیم نے 3پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔چمپئن شپ میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل معرکہ میں پاکستان واپڈا نے پاکستان نیوی کو 114-57سے مات دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔پاکستان واپڈا کی جانب سے عالیجاہ 35،مزمل حسین 28،بلال 14جبکہ پاکستان نیوی کی جانب سے ارسلان ماجد 18،عدنان بٹ 11اور فارس واسطی 9پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض ڈاکٹر اوج علی ،عمر محمود ،یاسر غفور ،ظفر اقبال ،ممتاز احمد ،سید عدنان علی نے انجام دیئے میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی چیئر مین بلدیہ جنوبی کے کوارڈینٹر حبیب حسن بلوچ سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر پاکستان باسکٹ بال فائونڈیشن کے سیکریٹری خالد بشیر ،سیکریٹری سندھ عبدالناصر ،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان اور دیگر بھی موجود تھے ۔